school
پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی اسکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ، ایف اے اور ایف ایس سی کی کلاسز شروع ہوں گی
لاہور (تعلیمی رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے سینکڑوں ہائی اسکولوں کو اپ گریڈ کر کے انہیں ‘ہائر سیکنڈری اسکول’ کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت طلبہ اب اپنے ہی اسکولوں سے میٹرک کے بعد ایف اے (FA) اور ایف ایس سی (FSc) کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ حکام نے اسکولوں سے جگہ کی دستیابی اور عمارتوں کی حالتِ زار سے متعلق تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ہائی اسکولوں کی کل تعداد 6 ہزار ہے، جن میں سے 5,800 اسکول اب تک اپنا ڈیٹا فراہم کر چکے ہیں۔ ان میں سے 795 اسکولوں نے جگہ کی دستیابی کی بنیاد پر اپ گریڈیشن کے لیے باقاعدہ خواہش ظاہر کر دی ہے۔ اپ گریڈیشن کا حتمی فیصلہ تھرڈ پارٹی معائنے اور اسکول سربراہان کی فراہم کردہ رپورٹس کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ متعلقہ اسکول اعلیٰ ثانوی تعلیم کے لیے درکار تمام ضروری سہولیات سے لیس ہیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…