ایچ ای سی

ایچ ای سی کا اہم فیصلہ، 1.5 سالہ بی ایڈ ڈگری ایم اے ایجوکیشن اور ایم ایڈ کے مساوی قرار

ایچ ای سی کا اہم فیصلہ: 1.5 سالہ بی ایڈ ڈگری ایم اے ایجوکیشن اور ایم ایڈ کے مساوی قرار

پشاور (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے حاصل کردہ 1.5 سالہ بی ایڈ ڈگری کو باقاعدہ طور پر ایم اے ایجوکیشن اور ایم ایڈ کے مساوی تسلیم کر لیا ہے۔ ایچ ای سی کے اسٹوڈنٹ افیئر ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ‘ٹیچر ایجوکیشن روڈ میپ 2022’ کے تحت وہ امیدوار جنہوں نے 16 سالہ تعلیم (ماسٹرز یا بی ایس) کے بعد 1.5 سالہ بی ایڈ مکمل کیا ہے، ان کی یہ ڈگری روایتی ایم اے ایجوکیشن یا ایم ایڈ کے برابر تصور کی جائے گی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 16 سالہ تعلیم کے بعد حاصل کی گئی یہ ڈگری پیشہ ورانہ طور پر مکمل اہمیت کی حامل ہے، جس سے ان ہزاروں طلبہ کو فائدہ ہوگا جو تعلیمی شعبے میں ملازمت یا مزید اعلیٰ تعلیم کے خواہش مند ہیں۔ تاہم، ایچ ای سی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی میں مزید داخلے کے لیے اہلیت کا تعین متعلقہ یونیورسٹی خود کرے گی، جبکہ ملازمت کے لیے امیدوار کی موزونیت کا فیصلہ بھرتی کرنے والا ادارہ اپنے قواعد کے مطابق کرنے کا مجاز ہوگا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago