Uncategorized

سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان اپریل میں کرنے کا فیصلہ

سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان اپریل میں ہوگا، کامیابی کا تناسب ڈھائی فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج اپریل میں جاری کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی اسامیوں کی حتمی تعداد کے تعین میں کچھ وقت لگنے کی وجہ سے نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوئی تھی، تاہم اب یہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ایف پی ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرویوز کا مرحلہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور مجموعی کامیابی کا تناسب تقریباً 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحانات گزشتہ سال منعقد ہوئے تھے جن کے نتائج 22 اگست 2025 کو سامنے آئے تھے۔ تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا تھا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اپریل میں حتمی نتائج کے اعلان کے فوری بعد کامیاب امیدواروں کی میرٹ اور دستیاب اسامیوں کے مطابق مختلف وفاقی گروپس اور سروسز (جیسے PAS، PSP، FSP وغیرہ) میں ایلوکیشن (تعیناتی) کر دی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago