Interview schedule for recruitment in Nawaz Sharif Schools of Eminence, Attock District released
نواز شریف سکولز آف ایمیننس ضلع اٹک میں بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول جاری
اٹک (نمائندہ خصوصی) نواز شریف سکولز آف ایمیننس نے ضلع اٹک کی مختلف تحصیلوں کے لیے ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیوں کے حوالے سے انٹرویوز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ اشتہار کے مطابق سیکنڈری، ایلیمنٹری، پرائمری اور ECCE اساتذہ کی اسامیوں کے لیے انٹرویوز 23 اور 24 مارچ کو منعقد ہوں گے۔
انٹرویو کا تفصیلی شیڈول
تحصیل اٹک: انٹرویوز 23 مارچ 2026 کو صبح 8:00 بجے NSSE اٹک (نزد طاہر سی این جی، پرانی پنجاب کالج بلڈنگ) میں ہوں گے۔
تحصیل پنڈی گھیب: انٹرویوز 24 مارچ 2026 کو صبح 8:00 بجے NSSE پنڈی گھیب (اٹک روڈ) میں منعقد کیے جائیں گے۔
فتح جنگ کے امیدوار: فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق 23 مارچ (اٹک) یا 24 مارچ (پنڈی گھیب) میں سے کسی بھی مقام پر انٹرویو دے سکتے ہیں۔
آسامیوں کی تفصیلات اور اہلیت:
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سیکنڈری اساتذہ (سائنس، ریاضی، کمپیوٹر، انگلش، پاک اسٹڈی، اسلامیات) کے لیے تنخواہ 30 سے 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایلیمنٹری اور پرائمری اساتذہ کے لیے تنخواہ کا پیکج بالترتیب 25 سے 40 ہزار روپے تک ہے، جبکہ ECCE اساتذہ کے لیے 20 سے 30 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی۔ تمام عہدوں کے لیے متعلقہ فیلڈ میں MA/BS ڈگری اور تدریسی تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
واک ان انٹرویوز کی سہولت:
انتظامیہ کے مطابق وہ امیدوار جنہوں نے پہلے اپلائی نہیں کیا، وہ بھی "واک ان انٹرویو” کے تحت مقررہ تاریخ اور مقام پر اپنے تمام اصل دستاویزات کے ہمراہ براہِ راست شرکت کر سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو صبح 8:00 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 37503386-042 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…