Khyber Pakhtunkhwa government has removed the Chairman of the Education Board, Bannu, from his post.
پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا حکومت نے چیئرمین تعلیمی بورڈ بنوں کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جاری کر دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد گریڈ 19 کے افسر صفت اللہ کو چیئرمین بی آئی ایس ای (BISE) بنوں کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے انہیں فوری طور پر اپنے بنیادی محکمہ ہائر ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین بنوں بورڈ کی برطرفی کے بعد چیئرمین کوہاٹ بورڈ کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جو اگلے تین ماہ تک بنوں تعلیمی بورڈ کے امور کی نگرانی کریں گے۔
یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور اس کی نقول وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، چیف سیکرٹری اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…