سکولز

پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند، امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ

کوئٹہ/لاہور/کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان، پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے مختلف وجوہات اور قومی فیصلوں کے تناظر میں تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مارچ 2026 تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ قومی سطح پر ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ انہوں نے والدین سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگی صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے،

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی سلسلہ برقرار رکھ سکیں گے۔ اسی طرح سندھ کابینہ نے بھی توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت صوبے کے تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جہاں اسکولوں کی بندش کے باوجود امتحانات پہلے سے طے شدہ وقت پر ہی منعقد کیے جائیں گے۔ صوبائی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد موجودہ غیر یقینی صورتحال میں طلبہ اور عملے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

12 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

13 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

15 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

15 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

15 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

15 گھنٹے ago