تعلیمی بورڈز

میرپور خاص تعلیمی بورڈ , میٹرک و انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ برطرف

میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں بڑا اسکینڈل: میٹرک و انٹر کے نتائج میں ہیرا پھیری پر کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ برطرف

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں مبینہ بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری اور جعلی سرٹیفکیٹس کے اجرا کے سنگین اسکینڈل پر ایک بڑا ایکشن لیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات، انور علیم خانزادہ کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ فروری 2026 میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس میں موصوف پر لگے الزامات درست ثابت پائے گئے تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم محمد اسماعیل راہو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انور علیم کے خلاف انکوائری رپورٹ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج میں بڑے پیمانے پر ‘ٹیمپرنگ’ اور نمبروں کے ردوبدل کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، کنٹرولر امتحانات نے من پسند طلبہ کو نوازنے کے لیے نتائج میں غیر قانونی تبدیلیاں کیں،

جس سے میرٹ کی پامالی ہوئی اور تعلیمی نظام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کرے گی اور اس اسکینڈل میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ہو سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago