Teachers
لاہور (تعلیمی رپورٹر) پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت اساتذہ کے کنوئنس الاؤنس میں کٹوتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
جس کے باعث صوبہ بھر میں ہزاروں اساتذہ مالی طور پر متاثر ہوں گے۔ تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اساتذہ کو صرف اُن دنوں کا کنوئنس الاؤنس دیا جائے گا جب وہ اسکول میں حاضر ہوں گے۔ یعنی جس دن حاضری نہیں ہوگی، اس دن کا الاؤنس بھی نہیں دیا جائے گا۔
چھٹیوں پر الاؤنس کی ادائیگی اور اساتذہ میں تشویش:
ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کا اطلاق صوبہ بھر کے 3 لاکھ سے زائد اساتذہ پر ہوگا، جس سے حکومت کو اخراجات میں خاطر خواہ کمی کی توقع ہے۔
مزیدبرآں، جمعے کے روز دی جانے والی چھٹی کے باعث بھی اس دن کا کنوئنس الاؤنس ادا نہیں کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اخراجات میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے،
جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کا کنوئنس الاؤنس بھی روک دیا گیا ہے، جس پر اساتذہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اساتذہ کی تنظیموں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور اسے تعلیم کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…