BISE Lahore
لاہور (سٹاف رپورٹر)
لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران دو جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات نے دوران وزٹ ان جعلی امیدواروں کو بے نقاب کیا۔
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، کنٹرولر امتحانات ایجوکیشن کے پرچہ کے دوران مختلف امتحانی مراک کا وزٹ کر رہے تھے۔ اس دوران، غلام امیر الدین نامی ایک شخص غلام محی الدین کی جگہ غلام امیر الدین گورنمنٹ ہائی سکول گجومتہ میں امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ دوسرا جعلی امیدوار حزیفہ عبدالحمید کنگ وے سائنس ہائی سکول فار بوائز چونگی امرسدھو میں محمد احسان کی جگہ امتحان دیتے ہوئے گرفتار ہوا۔
مزید کارروائی
دونوں جعلی امیدواروں کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…