ایکسکلوسیو نیوز

کراچی، جامعہ ملیہ کالج کے گراؤنڈ پر قبضے کی کوشش، تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

کراچی (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی ریجن نے جامعہ ملیہ گورنمنٹ ڈگری کالج ملیر کے کھیل کے میدان پر لینڈ مافیا کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ڈائریکٹر کالجز کراچی، گلاب رائے نے معاملے کی فوری شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پرنسپل کی شکایت پر کارروائی: یہ اقدام جامعہ ملیہ کالج کے پرنسپل کی جانب سے موصول ہونے والی اس شکایت کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ لینڈ گریبرز نے کالج کی حدود اور کھیل کے میدان پر غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

کمیٹی کے ارکان اور دائرہ اختیار: تشکیل دی گئی کمیٹی درج ذیل افسران پر مشتمل ہے:

  1. پروفیسر کامران اکرم شیخ (ایڈیشنل ڈائریکٹر، انسپیکشن)
  2. پروفیسر منصور علی شاہانی (پرنسپل، گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نمبر 2)
  3. پروفیسر فخرا مبارک (ڈپٹی ڈائریکٹر، فنانس/لیگل)
  4. عارف نجمی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپیکشن)

کمیٹی کو دی گئی ہدایات: نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ:

  • موقع کا دورہ کر کے غیر قانونی تعمیرات کی تصدیق کرے۔
  • متعلقہ دستاویزات، عدالتی احکامات اور دستیاب شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے۔
  • ضرورت پڑنے پر تمام فریقین کے بیانات قلمبند کر کے تجاوزات کا تعین کرے۔

رپورٹ کی ڈیڈ لائن: حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد تین روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹر کالجز کراچی کو پیش کرنے کی پابند ہوگی تاکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔


urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago