chairman HEC Dr Niaz ahmeed
کراچی (نیوز رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مقدار کے بجائے معیار (کوالٹی) کو ترجیح دینا ہوگی۔ 20 عام پرچوں کی اشاعت سے بہتر ہے کہ ایک ایسا تحقیقی پرچہ شائع کیا جائے جس کا عالمی سطح پر ‘امپیکٹ فیکٹر’ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے دورے اور اسمارٹ کلاس روم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے زور دیا کہ تحقیق ایسی ہونی چاہیے جس کا فائدہ براہِ راست معاشرے اور صنعتوں (Industries) کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ایچ ای سیز ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے باہم مل کر کام کریں گے۔ نوجوان محققین اور اساتذہ کو ایسی تحقیق کرنی چاہیے
جس سے پاکستان کا نام روشن ہو۔ اس موقع پر انہوں نے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مادرِ علمی سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی تاریخی حیثیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کی کارکردگی کو سراہا۔
تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے بھی خطاب کیا اور یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…