تازہ ترین

نقل مافیا پر قابو نہ پایا جاسکا امتحانی سنٹرز بکتے رہے، بہاولنگر میں پورا امتحانی عملہ معطل

نقل مافیا کے خلاف وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بڑا ایکشن، بہاولنگر میں پورا امتحانی عملہ معطل

سپیشل سکواڈ کے سرپرائز چھاپے، بہاولنگر، ملتان اور مظفر گڑھ میں 42 طلباء سے نقل کا مواد برآمد

آر آئی اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ بھی طلباء کو نقل کروانے میں ملوث نکلے، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

محنت پر بھروسہ کریں، کسی سے رعایت نہیں ہوگی، نقل کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں: رانا سکندر حیات

بہاولنگر/لاہور (نمائندہ اردو تعلیم)پنجاب بھر میں بوٹی مافیا سختی کے باوجود اپنے پنجبے گاڑے ہوئے ہے اور جنوبی پنجاب میں پورے پورے امتحانی سنٹرز میںنقل اپنے عروج پر ہے بوٹی مافیا ان امتحانی سنٹرز پر بڑی تسلی سے اپنا کام کر رہی ہے صوبائی وزیر تعلیم کے انتباہ پر بھی کان نہیں دھرے گئے اور بوٹی مافیا امتحانی سنٹرز پر اپنا کام کرتی رہی ہے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے شکایات پر آہنی شکنجہ تیار کر لیا ہے۔ ان کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کے سپیشل سکواڈ نے مختلف امتحانی سنٹرز کے سرپرائز دورے کیے جس کے دوران بہاولنگر، ملتان اور مظفر گڑھ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں。

نمائندہ اردو تعلیم کے مطابق بہاولنگر میں تلاشی کے دوران 42 طلباء سے نقل کا مواد برآمد ہوا، جس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے سی ای او بہاولنگر اور کنٹرولر امتحانات کو موقع پر طلب کر لیا اور پورے امتحانی عملے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے。 مانیٹرنگ کے دوران ملتان اور مظفر گڑھ کے 4 سنٹرز میں بھی عملہ طلباء کو نقل کروانے میں ملوث پایا گیا。

اہم کارروائیاں اور ہدایات

  • عملے کے خلاف کارروائی: سنٹرز کے آر آئی اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کو طلباء کی مدد کرنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا。
  • وزیر تعلیم کا انتباہ: رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ نقل میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی。
  • سپیشل سکواڈ متحرک: پنجاب بھر میں سپیشل سکواڈ کے ذریعے امتحانی مراکز پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے。

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ طلباء اپنی محنت سے پاس ہوں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں。 انہوں نے مزید کہا کہ نقل میں ملوث طلباء اپنے تعلیمی مستقبل کے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے کیونکہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا。


تعلیمی خبروں کی فوری اپڈیٹس کے لیے وزٹ کریں

UrduTaleem.com

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago