تازہ ترین

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں یومِ حق کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں یومِ حق کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور انتظامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کہا کہ گزشتہ سال آج کے دن افواجِ پاکستان نے ملک بھر کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اپنی نوعیت کی پاکستان کی واحد جامعہ ہے جو 1877 سے تعلیمی جدت اور معیاری تعلیم کے میدان میں سرگرمِ عمل ہے۔

وائس چانسلر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان کی خطے میں امن اور جنگ رکوانے کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، اور نوجوان نسل کو قومی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر یومِ حق کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا جبکہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago