تعلیمی بورڈز

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورپی بی ٹی ای کے زیرِ اہتمام ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی میں بھرتیوں کے لیے واک اِن انٹرویوز

پنجاب بھر سے سینکڑوں امیدوار شریک، 160 نوجوان ابتدائی مرحلے میں منتخب

منتخب امیدواروں کو انٹرن شپ، کنٹریکٹ جاب اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک معروف ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنی میں رِگرز اور ٹیکنیشنز کی بھرتی کے لیے واک اِن انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے سینکڑوں نوجوان امیدواروں نے بھرپور شرکت کی۔ کمپنی کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں 160 امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

کمپنی کے نمائندگان کے مطابق منتخب امیدواروں کو پہلے تین ماہ کی انٹرن شپ فراہم کی جائے گی، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو کمپنی میں کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمت کی پیشکش کی جائے گی۔ نمائندگان نے بتایا کہ اس ملٹی نیشنل کمپنی میں نوجوانوں کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی شاندار کیریئر مواقع موجود ہیں، جبکہ ترقی کے وسیع امکانات بھی دستیاب ہوں گے۔

انٹرویو کے موقع پر کمپنی کے وفد میں پروکیورمنٹ ڈائریکٹر مسٹر باب، پروکیورمنٹ مینیجر زبیر افتخار اور ریجنل مینیجر حسن انصاری سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ وفد نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل محمود سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر چیئرمین PBTE ڈاکٹر فیصل محمود نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بورڈ فنی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور صنعتوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن، وزیرِ صنعت و تجارت شافع حسین اور سیکرٹری سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ نادر چٹھہ کی ہدایات کی روشنی میں PBTE اپنے ڈپلومہ ہولڈرز کی قومی و بین الاقوامی سطح پر پلیسمنٹ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

چیئرمین PBTE نے مزید بتایا کہ بورڈ نے اپنے ڈپلومہ ہولڈرز کی روزگار فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے ایک جدید جاب پورٹل قائم کیا ہے، جہاں روزانہ سینکڑوں امیدوار رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ PBTE نے مختلف صنعتوں اور کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں تاکہ فنی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

کمپنی کے پروکیورمنٹ ڈائریکٹر مسٹر باب نے چیئرمین PBTE کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ PBTE نے کمپنی کو ہنر مند افرادی قوت تک رسائی میں اہم سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کو آئندہ بھی سینکڑوں ٹیکنیشنز کی ضرورت ہوگی اور PBTE کے تعاون سے بھرتیوں اور پلیسمنٹ کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔ کمپنی نمائندگان نے PBTE کے کوآرڈینیٹر پلیسمنٹ مسٹر الطاف احمد کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پورے عمل کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مختلف مشترکہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کمپنی کی جانب سے منتخب امیدواروں کو جلد ٹریننگ اور باقاعدہ پلیسمنٹ کے لیے طلب کیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب میں 8جونیئر سی ای او ایجو کیشن کو ہٹا کر سینئرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں ڈسٹرکٹ…

5 گھنٹے ago

ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی…

5 گھنٹے ago

تعلیم کیساتھ کردار سازی اور تحقیق کاجذبہ پیداکرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے،گورنر سندھ

کراچی ایجوکیشن رپورٹر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر…

5 گھنٹے ago

مری سکول وین حادثہ،ایک اور بچہ دم توڑ گیا

راولپنڈی / مری (نامہ نگار/ایجو کیشن رپورٹر) مری میں پانچ روز قبل پیش آنے والے اسکول…

5 گھنٹے ago

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 دن ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

2 دن ago