اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) سی ایس ایس امتحانات میں ہر سال امیدواروں کی بڑے پیمانے پر ناکامی کی اصل وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں اس حوالے سے ایک تفصیلی تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے
کہ امیدواروں کی انگریزی زبان پر کمزور گرفت، فکری وسعت کی کمی اور اختیاری مضامین کا غیر موزوں انتخاب نوجوانوں کی ناکامی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ تحریری جواب کے مطابق امتحانات میں بیٹھنے والے بیشتر امیدوار اپنے خیالات کو مربوط، منظم اور واضح انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت سے عاری ہوتے ہیں،
جس کی وجہ سے ان کے دلائل میں انتشار پیدا ہوتا ہے اور وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر پاتے۔ اختیاری مضامین کا چناؤ کرتے وقت بھی طالب علموں کی جانب سے فکری گہرائی کے بجائے سطحی رجحانات کو ترجیح دی جاتی ہے جو ان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…