Categories: تازہ ترین

سگریٹ اور نکوٹین کا استعمال نشے کی جانب پہلا قدم ہے، بریگیڈیئر مظہر اقبال

منشیات کی سپلائی چین توڑنے کے لیے طلب کا خاتمہ ضروری ہے، ڈی جی سی این ایف کا یو ای ٹی لاہور کے دورے پر خطاب

گزشتہ 8 ماہ میں 1120 آپریشنز، 22.1 ٹن منشیات برآمد کر کے بڑے نیٹ ورکس بے نقاب کیے، وائس چانسلر پروفیسر شاہد منیر سے ملاقات

لاہور (اسٹاف رپورٹر/ نامہ نگار) ڈی جی سی این ایف بریگیڈیئر مظہر اقبال نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر شاہد منیر اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فیکلٹی اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر مظہر اقبال نے کہا کہ سگریٹ نوشی اور نکوٹین کا استعمال نشے کی خوفناک دنیا کی جانب پہلا قدم ہیں، نوجوانوں کا منشیات کے مینیو پر ‘ایک انکار’ انہیں سینکڑوں معاشرتی برائیوں اور تباہی سے تحفظ کی ضمانت بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کی سپلائی چین کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے معاشرے سے اس کی ڈیمانڈ (طلب) کا خاتمہ بے حد ضروری ہے، اس ناسور کے خاتمے اور منشیات فروشوں کو عبرتناک سزائیں دلوانے کے عمل میں عدالتیں بھی متحرک شامل ہیں۔

ڈی جی سی این ایف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4 سے 5 برس کے دوران منشیات کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ اور اس سے متاثرہ افراد کی بحالی (ریہبلیٹیشن) اس وقت ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملک بھر میں 1120 کامیاب آپریشنز کیے گئے،

جن کے نتیجے میں 22.1 ٹن منشیات برآمد کی جا چکی ہے جبکہ منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث کئی بڑے نیٹ ورکس کو بھی بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر شاہد منیر نے ڈی جی سی این ایف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی سطح پر آگاہی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago