Categories: تازہ ترین

بنگلہ دیش کے وائس چانسلرز کے وفد کا لمس جامشورو کا دورہ

​کوٹری (نامہ نگار) بنگلہ دیش کی 11 معروف جامعات کے وائس چانسلرز پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) جامشورو کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد کی آمد پر لمس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔ دورے کے آغاز پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے معزز مہمانوں کو سندھی ثقافت کا روایتی تحفہ "اجرک اور سندھی ٹوپی” پیش کیا۔
​

تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا معائنہ
​دورے کے دوران وائس چانسلر نے مہمان وفد کو یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ وفد نے میڈیکل ایجوکیشن کی سہولیات، جدید تحقیقی ماحول،

لیبارٹریز، تدریسی انفراسٹرکچر اور طلبہ کی معاونت کی سہولتوں کا گہرا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس اور دیگر سہولتوں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں طلبہ کے لیے موجود کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
​پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی تعاون پر زور
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن نے کہا


​”پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لمس نہ صرف معیاری طبی تعلیم فراہم کر رہی ہے، بلکہ تحقیق، جدت اور بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ ایسے دورے دونوں ممالک کے اساتذہ اور طلبہ کے درمیان مشترکہ تحقیق، تعلیمی تبادلے اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرتے ہیں۔”

​بنگلہ دیشی وفد کا اظہارِ خیال
​بنگلہ دیشی وفد نے لمس کے تعلیمی معیار، جدید سہولیات اور شاندار مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔ وفد کے ارکان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول، ریسرچ سسٹم اور دستیاب سہولیات قابلِ تعریف اور عالمی معیار کے عین مطابق ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

10 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

11 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

13 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

13 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

13 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

14 گھنٹے ago