Categories: تازہ ترین

کے پی کی جامعات میں مالی بحران، فیسوں میں اضافے کی تجویز، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور (نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کو درپیش شدید مالی مسائل کے پیش نظر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں نے متعدد سرکاری یونیورسٹیوں میں ایک سخت حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یونیورسٹیوں میں ایسے تعلیمی شعبوں (ڈیپارٹمنٹس) کی باقاعدہ نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے جہاں یا تو طلبہ کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے یا پھر داخلے مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ پا رہے۔ ان شعبوں کو اب مرحلہ وار ختم کرنے یا دوسرے شعبوں کے ساتھ ضم (Merge) کرنے کی تجویز پر عمل درآمد کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں جامعات کے لیے اضافی گرانٹس اور خصوصی مالی پیکیج کی مختلف تجاویز زیرِ غور آئی تھیں، تاہم مالی وسائل کی محدود دستیابی کے باعث ان تجاویز کو حتمی منظوری نہیں مل سکی۔ اس صورتحال کے بعد اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے لیے ایک نئی مالیاتی اور انتظامی پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کے تحت جامعات کو اپنے اخراجات اور آمدن میں ہر صورت توازن پیدا کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

طلبہ پر مالی بوجھ اور ملازمین کی برطرفی کا منصوبہ، اس نئی پالیسی کے مقصد کے لیے مختلف فیسوں اور سروس چارجز میں اضافے کی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں، جس سے طلبہ پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا شدید خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، یونیورسٹی انتظامیہ نے اخراجات کم کرنے کے لیے ایسے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کرنا شروع کر دی ہیں جن کی خدمات میں کمی کی جا سکتی ہے یا جن پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

ان شدید مالی مشکلات کے باعث جہاں جامعات کا انتظامی ڈھانچہ متاثر ہو رہا ہے، وہیں یونیورسٹیوں کے متعدد اساتذہ اضافی آمدن کے لیے نجی جامعات اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دینے لگے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago