چینی وفد کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ



لاہور (سپیشل رپورٹر)ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں چین کی لانژو ریسورس اینڈ انوائرمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ڈین مسٹر ژانگ مِن،ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ، چین کے بزنس سینٹر کی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ محترمہ لیو ینگ، ٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر سونگ جیان ینگ سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔

اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس پروفیسر ڈاکٹرسیدہ عادلہ بتول، ڈائریکٹر او ڈی ایل پروفیسر ڈاکٹر سید عامر محمود، ممبر سنڈیکٹ ڈاکٹر عامر مسعوداور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران پنجاب یونیورسٹی اورٹینگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے تجاویزکا جائزہ لیا گیا، جس میں بالخصوص ووکیشنل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ مقامی افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں کی حمایت اورپاکستان۔چین اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی میں پاکستان۔چین میٹرولوجیکل سروس پروموشن بیس کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ مجوزہ تعاون کے تحت شعبہ موسمیات میں تربیت اور استعداد کار میں اضافہ، پیشہ ورانہ معیارات کی تیاری، صنعت اور جامعہ کے درمیان روابط کا فروغ، علمی تبادلے اور موسمیاتی علوم میں طویل المدتی ادارہ جاتی تعاون شامل ہوگا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی چینی جامعات کے ساتھ تعلیمی، سائنسی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت طرازی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔چینی وفدنے پنجاب یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے تعلیم، تحقیق اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں طویل المدتی شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

12 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

13 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

15 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

15 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

15 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

16 گھنٹے ago