اسلام آباد (نیوز رپورٹر)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کا ٹیک کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں دانش اسکولوں اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کی تعمیر قوم کے روشن مستقبل کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی اہم قومی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں زیرِ تعمیر دانش اسکولوں کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے خصوصی طور پر تاکید کی کہ ان اسکولوں کا مروجہ ڈیزائن وہاں کی مقامی اور علاقائی ثقافت سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہونا چاہیے، جبکہ تدریسی و دیگر عملے کی تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 27 دانش اسکولوں اور اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کی تعمیراتی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے اہم نکات درج ذیل ہیں
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو تمام جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کرنے اور مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ انہیں فعال کرنے کا حکم دیا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…