ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی خاتون پروفیسر کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے ہائی پروفائل کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے معطل پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کے خلاف ماضی میں ان کی سابقہ کولیگ اور شعبہ فاریسٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ کی مدعیت میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس مقدمے کے دوران ہونے والے فرانزک اور میڈیکل معائنوں میں شکایت کنندہ خاتون پروفیسر کے الزامات کی تائید ہوئی تھی، جبکہ کیس کی تفتیش کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں پر ایک پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔ بعد ازاں ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہو گیا تھا، تاہم مرکزی مقدمہ اب بھی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
ذرائع کے مطابق، ضمانت پر رہائی پانے کے بعد ملزم ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ نے مبینہ طور پر ڈاکٹر شازیہ اور ان کے اہلخانہ کو دھمکی آمیز اور ہراساں کرنے والے خطوط ارسال کیے، جس پر متاثرہ خاتون پروفیسر نے پولیس کو نئی درخواست دیتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا۔ خاتون پروفیسر نے اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان سے خصوصی ملاقات کی اور
انہیں موصول ہونے والی دھمکیوں سے متعلق تمام دستاویزی شواہد پیش کیے۔ آر پی او ملتان نے معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات فوری طور پر پرائس پی کینٹ خدیجہ کو سونپنے کی ہدایت جاری کی۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی کینٹ خدیجہ نے کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے دونوں فریقین کا موقف سنا، دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی پڑتال کی، جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو تھانہ چہلیک منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…