Categories: بریکنگ نیوز

پنجاب میں تمام غیر رجسٹرڈ اکیڈمیاں بند کرنے کا اعلان

سکولوں اور اکیڈمیز کو فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا ورنہ سیل ہوں گے۔ وزیر تعلیم
والدین غیر رجسٹرڈ بلڈنگز میں اپنے بچوں کو پڑھنے کیلئے مت بھیجیں۔ رانا سکندر حیات

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)
وزیر تعلیم نے سانحہ باغبانپورہ کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لینٹر گرنے والی عمارت کا جائزہ لیا اور لینٹر گرنے سے مرنے والے بجے کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ اور متاٹرہ بچے کو سب سے پہلے نکالنے والے ستھرا پنجاب ورکرز سے بھی ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سند جاری کرنے کا اعلان کیا۔ رانا سکندر حیات سے ہلاک

ہونے والے بچے کے والد نے اپنے بچے کی یادیں تازہ کیں، جنہیں سن کر وزیر تعلیم خود بھی آبدیدہ ہو گئاس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کاہنہ اور باغبانپورہ واقعات پر دل رنجیدہ ہے۔ 15 دن پہلے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس سکول کا وزٹ کیا اور فٹنس سرٹیفکیٹ

ڈیمانڈ کیا جس پر بتایا گیا کہ مالکن حج پر ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکول کی ایکسٹینشن کیلئے این او سی لیا گیا اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے لاہور میں 760 کے قریب غیر رجسٹرڈ اکیڈمیاں بند کر رہے ہیں۔ تمام اکیڈمیاں ستمبر سے قبل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، ورنہ نہیں کھلیں گی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بچوں کی حفاظت سب سے پہلے ہے۔ اب فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی اکیڈمیاں ہی کھلیں گی۔

انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ بلڈنگز میں اپنے بچوں کو پڑھنے کیلئے مت بھیجیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ تمام اکیڈمیاں متعلقہ تمام محکموں سے سرٹیفکیٹ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں، اکیڈمیوں کی رجسٹریشن کو سٹریم لائن کریں گے تاہم سوسائٹی کا بھی فرض ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں اور اکیڈمیوں کے حوالے سے محکمہ کو آگاہ کریں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

11 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

13 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

14 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

14 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

15 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

15 گھنٹے ago