لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمینز کا تقرر کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تمام تقرریاں 18 ماہ کی مدت کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جن کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے تعلیمی سربراہان کی تفصیلات درج ذی
خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کے پروفیسر انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام کو چیئرمین تعلیمی بورڈ لاہور مقرر کیا گیا ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف کو چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر (BS-20) ڈاکٹر اقصیٰ شبیر کو چیئرمین تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کو چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبداللہ پور فیصل آباد کے پرنسپل میاں اقبال محمود کو چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کو چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان مقرر کیا گیا ہے۔
انٹیلیجنس بیورو اسلام آباد کے ڈائریکٹر جناب عباس حیدر کو چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹر آئی ٹی جناب اشتیاق احمد کو چیئرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف گجرات کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات جناب فیصل اعجاز کو چیئرمین تعلیمی بورڈ ساہیوال مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نئے تعلیمی سربراہان کو ”چیئرمین تعلیمی بورڈ الاؤنس”بھی دیا جائے گا جو کہ ان کی ابتدائی بنیادی تنخواہ اور سکیل کے برابر ہوگا، جس کی منظوری صوبائی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔ ان تمام تقرریوں کا حکم گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…