گومل یونیورسٹی میں مالی استحکام کے لیے جامع حکمتِ عملی کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے رجسٹرار عمران اللہ خان اور کنٹرولر امتحانات محمد طلحہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ان کا بنیادی حق ہے، تاہم یونیورسٹی میں ”نو ورک، نو سیلری” پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف وہی ملازمین تنخواہ کے حقدار ہوں گے جو اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے سرانجام دیں گے۔

کفایت شعاری اور اصلاحاتی اقدامات

وائس چانسلر (وی سی) نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت گومل یونیورسٹی کی تمام سرکاری گاڑیاں ٹرانسپورٹ پول میں جمع کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی عزم دہرایا کہ یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی بھرتی نہیں کی جائے گی تاکہ ادارے پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

صوبائی حکومت کا شکریہ

پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گومل یونیورسٹی کے لیے ڈھائی ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری میں بھرپور تعاون کیا ہے، جس سے یونیورسٹی کو مالی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

10 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

11 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

13 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

13 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago