کابل (آئی این پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع کابل یونیورسٹی کے طلبہ ہاسٹل میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 20 کے قریب طلباء شدید زخمی ہو گئے۔
‘افغانستان انٹرنیشنل’ کے مطابق، کابل میں گزشتہ شب ہونے والے اس دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریباً 20 طلباء کو فوری طور پر علی آباد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں متعدد ایمبولینسوں کو کابل یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باہر دیکھا جا سکتا ہے، جہاں امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
ہاسٹل میں موجود ایک طالب علم نے آڈیو پیغام میں بتایا کہ دھماکے کے بعد پورے ہاسٹل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور طلباء کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ تاہم، تاحال طالبان حکومت کی جانب سے دھماکے کی نوعیت، اسباب یا ممکنہ ذمہ داروں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…