پشاور یونیورسٹی کے ملازمین نے شدید مالی و انتظامی بحران کے خلاف احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لیں

پشاور (یونیورسٹی رپورٹر)

پشاور یونیورسٹی کے ملازمین نے جامعہ کو درپیش شدید مالی و انتظامی بحران کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر کے سڑکوں پر نکلنے کا حتمی عندیہ دے دیا ہے، جس کے باعث صوبے بھر کی جامعات میں تدریسی و دفتری نظام مفلوج ہونے اور صوبہ گیر مظاہرے شروع ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ملازمین کا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ تاریخی مادرِ علمی کو موجودہ بدترین بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بحران کے حل اور فنڈز کی فراہمی کے لیے متعدد خطوط ارسال کیے گئے تھے، تاہم حکام بالا کی جانب سے ان خطوط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا جس پر ملازمین میں شدید مایوسی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت کی اس سرد مہری کے بعد ملازمین اتحاد کی طرف سے صوبہ گیر احتجاج جلد شروع ہونے کا قوی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس احتجاجی تحریک کو وسیع پیمانے پر منظم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس میں اساتذہ (ٹیچنگ اسٹاف) اور نان ٹیچنگ اسٹاف دونوں شانہ بشانہ شریک ہوں گے۔ ملازمین کے اس احتجاج کو آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن، فپواسا اور پیوٹا کا بھرپور تعاون بھی حاصل ہو گا، جبکہ پشاور یونیورسٹی کے پینشنرز نے بھی اس تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے تاکہ جامعہ کو تباہی سے بچانے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago