اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے بچی کی لاش برآمدکا مقدمہ درج

لاہور، اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 سالہ نعیمہ اپنی بہنوں کے ہمراہ ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، جہاں بعد ازاں اس کی لاش ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے بچی کے والد محمد عدنان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں بچی کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں، تاہم موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکیں گی۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ادھر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے معصوم بچی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جا سکے اور واقعے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب میں 8جونیئر سی ای او ایجو کیشن کو ہٹا کر سینئرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں ڈسٹرکٹ…

3 گھنٹے ago

ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی…

3 گھنٹے ago

تعلیم کیساتھ کردار سازی اور تحقیق کاجذبہ پیداکرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے،گورنر سندھ

کراچی ایجوکیشن رپورٹر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر…

3 گھنٹے ago

مری سکول وین حادثہ،ایک اور بچہ دم توڑ گیا

راولپنڈی / مری (نامہ نگار/ایجو کیشن رپورٹر) مری میں پانچ روز قبل پیش آنے والے اسکول…

3 گھنٹے ago

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 دن ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

1 دن ago