چترال (نمائندہ خصوصی) جامعہ چترال کے سینیٹ کا دسویں اجلاس صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 27-2026 کے بجٹ تخمینوں کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے جامعہ کی مجموعی کارکردگی پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے جامعہ چترال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علاقائی ترقی کے فروغ کے لیے جامعات کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔
اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈائریکٹر فنانس سیف المجاہد اور بجٹ آفیسر مسٹر سلطان نے مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات پیش کیے۔ سینیٹ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد بجٹ کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے شفاف مالیاتی نظم و نسق، مشروط وسائل کے استعمال اور پائیدار ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…