پریکٹیکلز کی سنٹرل مارکنگ سے سفارش کلچر کا خاتمہ ہو گیا, کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان

پہلی بار پریکٹیکلز کی سنٹرل مارکنگ کے ساتھ میٹرک رزلٹ 2026 کا اعلان 6 اگست کو ہو گا
پریکٹیکلز کی سنٹرل مارکنگ سے دہائیوں پر محیط سفارش کلچر کا خاتمہ ہو گیا: کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان

شفاف امتحانات کے لیے 11 اقسام کے خصوصی سکواڈز تشکیل دیے گئے، سی ایم پورٹل اور واٹس ایپ پر شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا گیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) پہلی بار پریکٹیکلز کی سنٹرل مارکنگ کے ساتھ میٹرک امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔ پریکٹیکلز کی سنٹرل مارکنگ سے دہائیوں سے قائم سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہو گیا ہے۔

اردو تعلیم ڈاٹ کام’ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے بتایا کہ بوٹی مافیا کے خاتمے اور شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پہلی بار 11 مختلف اقسام کے سکواڈز تشکیل دیے گئے، جن میں سی ایم سکواڈ، منسٹر سکواڈ، چیئرمین سکواڈ، کنٹرولر سکواڈ اور موبائل انسپکٹرز شامل تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سی ایم پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا، جبکہ امتحانی سنٹرز میں ان کا اپنا واٹس ایپ نمبر بھی آویزاں کیا گیا تھا تاکہ طلبا و

طالبات کسی بھی فوری مسئلے یا بوٹی مافیا سے متعلق شکایات براہِ راست درج کروا سکیں۔ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کیمروں کے ذریعے کی گئی جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کو بھی یقینی بنایا گیا۔

کنٹرولر امتحانات نے زور دے کر کہا کہ میٹرک امتحان 2026 کا رزلٹ اس لحاظ سے تاریخی اور شفاف ہے کہ اس بار پریکٹیکلز کی سنٹرل مارکنگ کی گئی ہے۔ اس نئے نظام کے تحت سفارش پر کوئی ایک بچہ بھی پریکٹیکل میں 30 نمبر نہیں لگوا پایا، بلکہ میرٹ کی بنیاد پر صرف ذہین بچے ہی اچھے نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ میٹرک نتائج کے لیے باقاعدہ تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مہمانوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago