Categories: تازہ ترین

جامعہ کراچی، اوقات کار کی خلاف ورزی پر تادیبی کاروائی کا انتباہ

اوقاتِ کار کی خلاف ورزی پر ضابطۂ اخلاق کے تحت تادیبی کارروائی کا انتباہ؛ نئے دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن بھی جاری

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی دفاتر میں بروقت حاضری اور موجودگی یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ سرکاری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ اقدام جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کی جانب سے وقت کی پابندی اور انتظامی نظم و ضبط پر خصوصی زور دیے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

رجسٹرار آفس سے نوٹیفکیشن جاری

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور شعبہ جاتی سربراہان (HODs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تحت کام کرنے والے تدریسی و غیر تدریسی عملے کی دفتری اوقات میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

دفتری اوقات اور وقفہ برائے نماز و طعام

نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات درج ذیل ہوں گے

  • دفتری ایام: پیر تا جمعہ (صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک)
  • پیر تا جمعرات وقفہ: دوپہر 1:00 بجے سے 2:00 بجے تک (نماز و دوپہر کا کھانا)
  • جمعہ کا وقفہ: دوپہر 1:00 بجے سے 2:30 بجے تک

قانونی کارروائی کا انتباہ

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اوقاتِ کار کی پابندی نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف یونیورسٹی آف کراچی ایمپلائز (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) آرڈیننس 1962 اور جامعہ کراچی ایکٹ 1972 کے تحت قانونی و تادیبی اقدام کیا جائے گا۔ وائس چانسلر کی منظوری سے جاری ہونے والے یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل کر دیے گئے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago