Categories: بریکنگ نیوز

کامسیٹس وہاڑی کی سمسٹر فیسوں میں دگنا اضافہ

میلسی (نیوز رپورٹر)

کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سمسٹر فیسوں میں اچانک دوگنا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ضلع وہاڑی کے دیہی علاقوں اور متوسط طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ فیسوں میں اس غیر معمولی اضافے کی وجہ سے کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کے لیے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

متاثرہ طلباء اور ان کے والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ کامسیٹس وہاڑی کیمپس کی سمسٹر فیسیں فوری طور پر گزشتہ سال کی سطح پر بحال کی جائیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ ضلع وہاڑی کے دیہی علاقوں اور محدود وسائل رکھنے والے بیشتر خاندان پہلے ہی شدید مالی مشکلات کے باوجود اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم فیسوں میں اچانک اس قدر اضافے سے طلباء کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ طلباء اور والدین نے فیسوں کے فیصلے پر فوری نظرثانی اور مناسب ریلیف کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلباء کی تعلیم ادھوری نہ رہے۔

واضح رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے این ٹی ایس (NTS) ٹیسٹ میں 71 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم والد سید واجد اکرام نے بتایا کہ حکومت ایک طرف مفت تعلیم کی فراہم کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسیں ڈبل کر دی ہیں جو والدین کی پہنچ سے باہر ہیں۔ انہوں نے حکامِ بالا سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بروقت نوٹس لیں تاکہ طلباء اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

11 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

13 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

13 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago