جعلی اسناد پربھرتی,اسسٹنٹ پروفیسر 30 سال بعد نوکری سے برطرف

فیصل آباد,جعل ساز اسسٹنٹ پروفیسر 30 سال بعد نوکری سے برطرف

مجاہد عمر نے جعل سازی سے قائدِ اعظم گولڈ میڈل اور سرکاری نوکری حاصل کی، ایچ ای سی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے گورنمنٹ سائنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف 30 سال بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر نے جعل سازی کے ذریعے قائدِ اعظم گولڈ میڈل اور سرکاری ملازمت حاصل کی تھی، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق مجاہد عمر نے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کے امتحانات کسی دوسرے شخص سے دلوائے اور جعلی اسناد کی بنیاد پر قائدِ اعظم گولڈ میڈل اور نیشنل ٹیلنٹ اسکالرشپ حاصل کی۔ انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جعل ساز مجاہد عمر جعلی اسناد کی بنیاد پر 1996ء میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا اور 30 سال کے دوران ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے تک پہنچ گیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق ڈگریاں منسوخ ہونے پر جعل ساز شخص کو نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ اس سے 30 سال کی تنخواہیں اور مراعات بھی واپس لی جائیں گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago