Categories: بریکنگ نیوز

وی سی سٹی یونیورسٹی ڈاکٹر سفیر اعوان نے چارج سنبھال لیا

وی سی سٹی یونیورسٹی ڈاکٹر سفیر اعوان نے چارج سنبھال لیا

اعلیٰ تعلیم کی ترویج میں کئی دہائیوں پر محیط تدریسی و قائدانہ تجربہ رکھتے ہیں

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر)

سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیر اعوان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ یونیورسٹی اسٹاف، اعلیٰ قیادت اور تمام شعبہ جات کی جانب سے معروف ماہرِ تعلیم، دانشور، محقق، مصنف اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیت پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیر اعوان کا پرُتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیر اعوان پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی ترویج میں کئی دہائیوں پر محیط تدریسی، تحقیقی، انتظامی اور قائدانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ جامعات کو معاشرے کی وسیع تر سماجی، ثقافتی اور صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مؤثر اور پائیدار حکمتِ عملیوں پر خصوصی توجہ دینے میں اعلیٰ مہارت رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی کمیونٹی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیر اعوان کی بصیرت افروز قیادت میں سٹی یونیورسٹی ترقی، علمی و تحقیقی جدت، باہمی تعاون اور ادارہ جاتی استحکام کے ایک نئے دور میں داخل ہوگی، جبکہ یونیورسٹی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مزید نمایاں مقام حاصل ہوگا

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

10 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

11 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

13 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

13 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

13 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

14 گھنٹے ago