مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ
کانٹریکٹ ملازمین (اسکول لیڈرز) کی ریگولرائزیشن اے ایس ڈی ای اوز میں ضم کرنے کی مخالفت
پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانات پاس کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ میں لایا جائے، عمران جدون
پشاور (نامہ نگار)
ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر میں کانٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کے خلاف مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور آفیسرز نے پشاور پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت چیئرمین گل راج بی بی اور جنرل سیکرٹری عمران جدون نے کی، جس میں مرد و خواتین آفیسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کانٹریکٹ ملازمین کو مینجمنٹ کیڈر میں زبردستی شامل کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو غیر آئینی، غیر قانونی اور میرٹ کی پامالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور میرٹ کی پالیسی کو اپناتے ہوئے کانٹریکٹ ملازمین کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ میں لایا جائے، اور چھتری سے آئے ہوئے افراد کو زبردستی مینجمنٹ کیڈر میں ضم کرنے کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر آفیسرز کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن نے اسکول لیڈرز کو مینجمنٹ کیڈر میں ضم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ جب تک ان کے مسائل حل نہیں ہوتے، احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…