میرپور خاص، محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

میرپور خاص: محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کا ڈراپ سین، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

میرپور خاص (نمائندہ خصوصی) میرپور خاص کے محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کے ایک بڑے سکینڈل کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر صوبائی وزیر تعلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے مختلف علاقوں میں 6 سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی غیر قانونی و جعلی بھرتیاں سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جعلی اساتذہ محکمہ تعلیم کے سینئر افسران کے قریبی رشتہ دار ہیں جو گزشتہ کئی ماہ سے بغير کسی قانونی کارروائی کے بلا تعطل لاکھوں روپے کی تنخواہیں وصول کر رہے تھے، تاہم مقامی انتظامیہ بے خبر رہی۔

سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو مذکورہ تمام جعلی اساتذہ کی تنخواہیں ہنگامی بنیادوں پر روکنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی ڈیٹا سنٹر کراچی کو بھی ان افراد کا بائیومیٹرک ریکارڈ منسوخ کرنے کا خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر تعلیم، ڈی ای او اور دو تعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر فضل تالپر نے موقف اپنایا ہے کہ اس جعل سازی میں ان کے اور دیگر سینئر افسران کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کی گئی ہیں، جبکہ اصل حقائق انکوائری رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

7 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

8 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

10 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

10 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

10 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

11 گھنٹے ago