لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں ملازمین اور متاثرین کو پلاٹوں کی فراہمی میں طویل تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ تین ماہ کے اندر حل کرنے کی واضح ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ جن شہریوں اور ملازمین نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی ٹاؤن تھری میں انویسٹ کی ہے، ان کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان के جائز پلاٹ سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ آخر کس وجہ سے پچھلے دس سال سے ٹاؤن تھری کے متاثرین کو پلاٹوں کا قبضہ نہیں مل سکا۔ صوبائی وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ گزشتہ ایک دہائی سے جاری اس ناانصافی کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور اس معاملے کے تمام ذمہ داروں و ملزمان کو نقاب کشائی کے بعد منظر عام پر لایا جائے گا۔
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ جن عناصر کی غفلت یا بدعنوانی کے باعث متاثرین کو گزشتہ دس سالوں سے بے جا کرایہ بھرنا پڑا، انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی تاکہ مستقبل میں کوئی غریب کی کمائی سے کھلواڑ نہ کر سکے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…