نجی تعلیمی اداروں سے اب تک خارج کیے گئے اور موجودہ افغان طلباء کی تفصیلات بھی پی ایس آر اے نے طلب کر لیں
تفصیلات فراہم نہ کرنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، افغان طلباء کے لیے نئی پالیسی رائج کر دی گئی
پشاور (نیوز رپورٹر) سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے مہاجرین بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے اب تک نکالے جانے والے مہاجرین بچوں کی تفصیلات اور موجودہ مہاجرین بچوں کی تفصیلات علیحدہ علیحدہ طور پر پشاور پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایس آر اے) نے طلب کر لی ہیں۔ جو پرائیویٹ اسکولز یہ تفصیلات فراہم نہیں کریں گے، ان کے اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔
سرکاری اسکولوں اور پرائیویٹ اسکولوں میں زیرِ تعلیم مہاجرین بچوں کے حوالے سے نئی پالیسی رائج کر دی گئی ہے، جس کے تحت نئے داخلوں میں مہاجرین کے بچوں کی داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ غیر قانونی مہاجرین کے بچوں کے داخلوں پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سرکاری تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں بغیر ویزے کے موجود مہاجرین بچوں کو تعلیمی اداروں سے نکلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں یکم ستمبر سے مزید سخت اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…