گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کے امور ڈی ڈی اسٹیبلشمنٹ، گریڈ 16 تک کے معاملات ڈی ڈی اسٹیبلشمنٹ ون کو تفویض
پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی حکومت نے محکمہ تعلیم میں انتظامی امور کے حوالے سے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹرز کے اختیارات تقسیم کر دیے ہیں اور اساتذہ کی ترقی، تبادلوں و دیگر امور کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:
گریڈ 17 اور اوپر کے افسران: ان سے متعلق امور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ٹو دیکھیں گے۔
گریڈ 16 تک کے امور: یہ معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ون کو تفویض کیے گئے ہیں۔
اسکول لیڈرز اور ریگولرائزیشن: ایس ایس ٹیز، اسکول لیڈرز اور اساتذہ کی ریگولرائزیشن سے متعلق کیسز اب ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد کے حوالے ہوں گے۔
اے سی آرز اور سنیارٹی: گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کی اے سی آرز، سنیارٹی اور تبادلوں سے متعلق امور بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ٹو کو سونپ دیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اختیارات کی اس نئی تقسیم کا مقصد انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانا اور اساتذہ و افسران سے متعلق معاملات کو متعلقہ شعبوں کے ذریعے جلد نمٹانا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…