آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آئی ٹی سمیت اہم ڈسپلنز کو پروفیشنل کونسلز سے منظوری نہ مل سکی؛ میرٹ لسٹیں روک دی گئیں، انتظامیہ کی فارم دوسرے شعبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں مختلف ڈگری پروگرامز کے لیے داخلہ فارم فروخت کیے جانے کے باوجود متعلقہ پروگرامز کی تاحال منظوری نہ ملنے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث ہزاروں طالبات کا تعلیمی مستقبل شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کے پاس آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت بعض دیگر اہم ڈگری پروگرامز کی باقاعدہ منظوری موجود نہیں تھی اور ان پروگرامز کو وفاقی کونسلز برائے پروفیشنل ڈگری ایجوکیشن سے بھی این او سی نہیں مل سکا تھا۔ مطلوبہ ایس او پیز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منظوری کے عمل میں رکاوٹ آئی، لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی کی جانب سے فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پر چار مختلف ڈسپلنز کے داخلہ فارم دڑا دڑ فروخت کیے گئے۔
ہزاروں کی تعداد میں فارمز فروخت ہونے اور طالبات کی جانب سے جمع کروائے جانے کے بعد اب ان پروگرامز کی میرٹ لسٹیں جاری نہیں کی گئیں، جس سے طالبات اور ان کے والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ موجودہ بحران سے نکلنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم دیگر فعال شعبوں میں منتقل کروا لیں۔ انتظامیہ کی اس غیر ذمہ دارانہ پالیسی پر طالبات اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…