پشاور ہائیکورٹ،طالب علم کے صفر نمبر عدالت نے چیرمین ،کنٹرولر کو پرچے سمیت عدالت طلب کر لیا

بورڈ والے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، پشاور ہائیکورٹ کی شدید برہمی

چیئرمین پشاور بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کو اصل پرچے کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا

پشاور (نیوز رپورٹر)

پشاور ہائیکورٹ نے نویں جماعت کے طالب علم عبدالمعیز کو بیالوجی تھیوری میں مبینہ طور پر غلطی سے صفر نمبر دینے کے معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پشاور بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے طالب علم کا اصل پرچہ اور مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ نویں جماعت کے طالب علم کو بیالوجی تھیوری میں صفر نمبر دیے گئے ہیں۔ جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ اس مسئلے کا کیا ہوا؟ جس پر طالب علم کے والد نے بتایا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

پشاور بورڈ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرچہ بورڈ پہنچنے پر کمپیوٹر جنریٹڈ کوڈ دیا جاتا ہے، تاہم غلطی سے طالب علم کے پرچے کو دوسرا نمبر دے دیا گیا۔ اس پر جسٹس اعجاز انور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "یہ تو وکیل کا بیٹا تھا، عدالت آ گیا تو پتہ چل گیا، کتنے اور طلبا ہوں گے جن کے ساتھ ایسا ہوا ہوگا؟ ہر کوئی تو عدالت نہیں آ سکتا۔”

عدالت نے مزید کہا کہ بورڈ والے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں، بچوں کو کم نمبر دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں غلطی ہو گئی۔ طالب علم کو بیالوجی میں صفر نمبر دیے گئے ہیں، یہ معمولی معاملہ نہیں ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 19 لاکھ طلبا نے ری چیکنگ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ "آپ لوگوں نے اسے روٹین بنا لیا ہے، اس کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی تو پھر کچھ بہتری آئے گی۔” عدالت نے چیئرمین پشاور بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago