Categories: بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا، 506 غریب اور ذہیین طلبہ مفت تعلیم کے لیے منتخب، 266 لڑکے اور 240 لڑکیاں شامل

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے 506 غریب اور ذہین طلبہ و طالبات کو صوبے کے معیاری تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایوویشن ایجنسی (ایٹا) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منتخب طلبہ و طالبات کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ اور ترجیحات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ منتخب ہونے والوں میں 266 لڑکے اور 240 لڑکیاں شامل ہیں، جو ساتویں سے بارہویں جماعت تک تمام تعلیمی اخراجات سرکاری خرچ پر حاصل کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق منتخب طلبہ کو فضل الحق کالج مردان، پشاور پبلک سکول، اسلامیہ کالجیٹ سکول، ایبٹ آباد پبلک سکول، ایگریکلچر یونیورسٹی پبلک سکول، اور ایکسلسیئر سکول اینڈ کالج سوات سمیت دیگر نامور تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔ ان کے تمام تعلیمی اخراجات حکومتِ خیبر پختونخوا برداشت کرے گی۔

محکمہ تعلیم نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ویب سائٹ سے حلف نامہ ڈاؤن لوڈ کر کے مقررہ قانونی تقاضوں اور تصدیق کے بعد متعلقہ تعلیمی ادارے میں جمع کرائیں۔ منتخب طلبہ و طالبات کے لیے 5 ستمبر 2026 تک داخلہ مکمل کرانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر ان کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

11 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

12 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

14 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

14 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

14 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

15 گھنٹے ago