کراچی (کورٹ رپورٹر) سول جج وسطی نے دہلی گورنمنٹ اسکول کا قبضہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی ڈگری کے باوجود گزشتہ 25 سال سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے طلبہ کی دوسرے اسکول منتقلی اور فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جبکہ ایسوسی ایشن کے وکیل نے موقف دیا کہ مزید مہلت نہ دی جائے کیونکہ 2007 میں بھی دوبارہ قبضہ کیا گیا تھا، اور عدالت نے 2009 میں طلبہ کو 15 دن کے اندر دوسرے اسکول منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ 15 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ سال 2000 میں عدالت نے دہلی اینگلو عربک کالج اینڈ اسکول بوائز ایسوسی ایشن کے حق میں ڈگری جاری کی تھی۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…