پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں صفائی اور سپورٹس کے لیے اہم ہدایات جاری
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور سپورٹس سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدم عملدرآمد کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔
صفائی اور مرمت سے متعلق ہدایات:
اسکولوں میں درختوں کی تراش خراش، گھاس کی کٹائی اور چھتوں کی صفائی کو فوری یقینی بنایا جائے۔
پانی کی ٹینکیوں اور واش رومز کی صفائی کے ساتھ حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کو کچرا فوری طور پر تلف کرنے اور عمارتوں، دروازوں و کھڑکیوں کی معمولی نوعیت کی مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپورٹس اور تعلیمی ماڈیول:
اسکولوں میں لائف سکلز اور شہری شعور کا ماڈیول مقررہ ٹائم لائن کے مطابق نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر اسکول میں ہفتہ وار کم از کم 3 سپورٹس پیریڈز مختص کرنے اور سپورٹس کمیٹیاں تشکیل دے کر کھیل شروع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
تعمیراتی کام اور سیفٹی ایس او پیز:
جاری تعمیراتی کام، اضافی کلاس رومز اور خطرناک عمارتوں کے مسائل معیار اور رفتار کے ساتھ جلد حل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تعمیراتی کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل اور کسی بھی ناہمواری پر فوری اعلیٰ حکام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کو ان احکامات پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…