وزیر تعلیم کی عظمیٰ بخاری کی بیٹی ڈاکٹر ودیعت اور دیگر کو سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیابی پر مبارکباد
سی ایس ایس امتحان میں کامیابی نئے سفر کی شروعات، ایک بڑی ذمہ داری کا آغاز ہیں۔ رانا سکندر حیات
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی بیٹی ڈاکٹر ودیعت سمیت سی ایس ایس کا تحریری امتحان پاس کرنے والے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ سی ایس ایس جیسے مشکل امتحان میں کامیابی ڈاکٹر ودیعت اور دیگر کامیاب امیدواروں کی محنت، عزم اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ
ڈاکٹر ودیعت اور دیگر امیدواروں کی کامیابی ایک بڑے خواب کی تعبیر اور کامیابیوں کے نئے سفر کی شروعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس میں کامیابی صرف ایک امتحان پاس کرنا نہیں، بلکہ ملک و قوم کی خدمت کی ایک بڑی ذمہ داری کا آغاز ہے۔ رانا سکندر حیات نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام کامیاب امیدوار سیلیکشن کے بعد اپنی قابلیت، دیانت اور صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…