اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو جدید ڈیجیٹل طرز پر مربوط بنایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے لیے ایک جامع نظام وضع کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے نادرا اپنے آفیشل ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کی اہم معلومات فراہم کرے گا۔ ان معلومات میں طالب علم کا بنیادی نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور دیگر ضروری کوائف شامل ہوں گے۔ اس اقدام سے طلبہ کی رجسٹریشن میں ہونے والی غلطیوں اور معلومات کے تضاد کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
نئے نظام کی بدولت درست اور قابل اعتماد تعلیمی اسناد کا اجراء آسان ہوگا اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئے گی۔ معاہدے کے تحت ایک ڈیجیٹل والٹ تیار کیا جائے گا، جس کے ذریعے طلبہ کو اپنی تعلیمی اسناد تک محفوظ ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوگی۔
ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ قومی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے نادرا کے وسیع تر پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ نادرا تمام تعلیمی بورڈز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل کو مربوط بنانے پر کام کر رہا ہے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…