ٹنڈوجام (نامہ نگار) زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی کراپ پروڈکشن فیکلٹی میں کلاس روم کے اندر کرسی پر بیٹھنے کے معمولی تنازع پر طلبہ کے دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔ تصادم کے دوران مبینہ فائرنگ، لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کرسی پر بیٹھنے کی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے سنگین جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور بعد ازاں یہ معاملہ مکرانی اور کلہری برادریوں کے درمیان تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا، تاہم دونوں گروہوں کے افراد وہاں بھی پہنچ گئے جہاں دوبارہ جھگڑا شروع ہو گیا اور ہسپتال کا علاقہ بھی میدانِ جنگ بن گیا۔
زخمیوں میں روشن علی کلہری، گل زمان کلہری، زاہد مکرانی، علی مکرانی بلوچ اور الیاس مکرانی بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو منتشر کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔
تصادم اور کشیدہ صورتحال کے باعث سندھ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے منگل اور بدھ کے درمیانی جھگڑے کے بعد آج 2 ستمبر کو تمام تدریسی سرگرمیاں معطل رکھیں، جبکہ پولیس نے مزید تصادم روکنے کے لیے علاقے میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…