ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہراسمینٹ یا نامناسب رویے کا سامنا ہونے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے بروقت آواز اٹھانا اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاتھم کالج نادرن بائی پاس ملتان میں طلبہ و طالبات میں ہراسمینٹ سے بچاؤ، قانونی حقوق سے آگاہی اور پولیس کے کردار کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے منعقدہ خصوصی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سی پی او ملتان نے سیمینار کے دوران طلبہ کو ہراسمینٹ کی مختلف اقسام بالخصوص جنسی ہراسمینٹ، اس سے بچاؤ کے طریقوں اور خود کو محفوظ رکھنے کے عملی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بلا جھجک پولیس یا متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…