بستی ملوک (نامہ نگار) نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے اینٹری ٹیسٹ کا کامیاب اور منظم انعقاد کیا گیا، جس میں پہلی جماعت سے نویں جماعت تک داخلے کے خواہش مند تقریباً 1600 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سکول میں داخلے کے لیے 1600 سے زائد امیدواروں نے اپنے داخلہ فارم جمع کروائے تھے۔ پیکٹا کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس داخلہ ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد امیدواروں کی تعلیمی استعداد اور قابلیت کا جائزہ لینا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میں کامیا بی حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں ہی سکول میں باقاعدہ داخلہ دیا جائے گا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…