ایمرسن یونیورسٹی، انتظامیہ کے نوٹیفکیشن پر اساتذہ میں کشیدگی اور تشویش

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر)

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جاری نئے نوٹیفکیشن کے باعث وائس چانسلر اور مرد و خواتین اساتذہ کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعبہ کمپیوٹنگ میں ‘غیر قانونی’ اجلاس منعقد ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ بغیر پیشگی منظوری کے کسی بھی قسم کے اجلاس کے انعقاد اور ایجنڈے پر مکمل پابندی ہوگی، بصورتِ دیگر شعبہ سربراہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کے بعض حلقوں، قانونی اور آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 16 تمام شہریوں کو پرامن اجتماع اور باہمی مشاورت کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ کسی بھی فرضی وجہ کو ڈھال بنا کر اساتذہ کی باہمی گفتگو اور مشاورت پر قدغن لگانا عملاً تعلیمی ادارے میں "دفعہ 144” نافذ کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ شعبے میں ایسی کوئی میٹنگ سرے سے ہوئی ہی نہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انتظامیہ نا تجربہ کاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض اساتذہ (بشمول خواتین اساتذہ) کو ہراساں کرنے اور ان کی تعلیمی و باہمی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے ایمرسن یونیورسٹی ایلومنائی (Alumni) کے نمائندوں کو بلا کر گلہ و شکوہ کیا ہے کہ اساتذہ ان کے خلاف ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، جس سے یونیورسٹی کے اندرونی معاملات مزید اختلافات کا شکار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago