rana sikandar hayat
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کی عوام کو بسنت تہوار کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دہائیوں بعد رنگ لوٹ رہے ہیں، خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔ بوکاٹا کریں لیکن جو رنگ 25 سال بعد واپس آ رہا ہے، اسے حکومتی ہدایات کے مطابق محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بسنت سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ بحیثیت پاکستانی میں اپنے کلچر کی واپسی پر بہت خوش ہوں۔ انٹرنیشل وزٹرز سمیت میرے کئی دوست بھی بیرون ممالک سے بسنت تہوار میں شامل ہونے لاہور آ رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ قوم کو گذشتہ چند سالوں میں چھینی گئی مسکراہٹیں لوٹانے کیلئے بسنت کو فیسٹیول کی صورت میں منا رہے ہیں۔
تین دن رونقیں لگیں گی، میوزک ہوگا اور پیچے ہوں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ اندرون لاہور کے منتخب سکولوں کی چھتوں پر بسنت فیسٹیول کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔ وزیر تعلیم نے قوم کو خوشیاں واپس لوٹانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…